1. 8 فروری کو گھروں میں رہیں، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں، علیمہ خان
علیمہ خان کی عمران خان کے لیے دعائیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اللہ کی حفاظت میں ہیں اور روزانہ ان کے لیے دعا کرنے والے لاکھوں افراد کی دعاؤں کی بدولت ان شاء اللہ وہ خیریت سے رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت اور اس کے کارندوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہ آئیں اور عمران خان کی ہدایات پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ
غیر قانونی قید کے خلاف آواز
علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا خاندان صرف عمران خان سے ملاقات نہیں چاہتا بلکہ ان کی غیر قانونی قید اور تنہائی میں رکھے جانے کے خلاف ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 جنگیں روکنے کے دعویدار ٹرمپ نے 2025 میں 7 ملکوں پر بم بھی برسائے
عدلیہ پر الزامات
ایکس پر بیان میں علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جان بوجھ کر عمران خان کو انصاف تک رسائی سے روک رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی آزادی مسلسل سلب کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال میں ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا کہ ہم اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اجتماعی احتجاج کریں اور عمران خان کی رہائی کے لیے مسلسل دباؤ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ بحال ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
پاکستانی عوام کا خاموش انقلاب
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو پاکستانی عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ظلم اور فسطائیت کو شکست دی۔ یہ پاکستان کا خاموش انقلاب تھا جو تشدد کے بغیر، اتحاد اور عزم کے ذریعے بیلٹ کے ذریعے برپا ہوا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2026 کو ہمیں 8 فروری 2024 کو چرائے گئے عوامی مینڈیٹ کے خلاف خاموشی کے ذریعے اپنی آواز بلند کرنی ہوگی۔
پیغام برائے عوام
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دن گھروں میں رہیں، تمام دکانیں، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں اور انصاف کی فراہمی تک دباؤ برقرار رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیں گھروں میں رہنے پر گرفتار نہیں کر سکتے۔








