بھارت میں فضائی آلودگی، کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور
بھارت میں فضائی آلودگی کا مسئلہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے گلوبل پی کے ایم ایپ متعارف کروا دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل خدشات
بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ملک میں فضائی آلودگی کے مسئلے کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں 47 انتہا پسند ہندوؤں اور پنڈت پر مقدمہ
رانجی ٹرافی کے میچ میں کھلاڑیوں کا احتیاطی اقدام
بھارتی میڈیا کے مطابق، رانجی ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے رہے۔ ممبئی اور دہلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے آلودگی کے سبب ماسک پہن کر شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار
باندرا کُرلا کمپلیکس میں میچ
ممبئی کے باندرا کُرلا کمپلیکس میں ہونے والے میچ میں، ممبئی کے کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے ساتھ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوڈ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر غور
مقامی کھلاڑیوں کی صحت پر اثرات
آلودگی میں اضافے کی وجہ سے ممبئی کے بیٹر سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے بھی ماسک پہن کر میچ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے: شیخ وقاص اکرم
ایئر کوالٹی انڈیکس کی تشویش
علاوہ ازیں، ممبئی کی فضائی آلودگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے، اور وہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد
واضح رہے کہ ممبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت گروپ میچز بھی شیڈول ہیں۔








