پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا الله کا پی ٹی آئی پر الزام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی بات صحیح نہیں ہے۔ وزیراعظم نے یوم آزادی پر میثاق استحکام پاکستان کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا کی جامعات میں نگراں دور کے دوران بھرتی 645 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم
عظمیٰ خان کا معاملہ
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عظمیٰ خان کے سامنے جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہائی کورٹ کا آرڈر رکھا تھا، عظمیٰ خان نے باہر آ کر جو کہا اور میڈیا پر جو ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کا رویہ
ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں اور ملاقاتیوں کے ذریعے پی ٹی آئی نے امریکا میں مہم چلائی، پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنا ہے۔
عدالت میں پی ٹی آئی کی کارروائی
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرے، عدالت میں جائے اور وہاں اپنا مؤقف رکھے۔








