آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
پال اسٹرلنگ کا نیا سنگ میل
دبئی (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازعہ، سرگودھا میں باراتی بینرز اٹھائے باہر آگئے، پاک فوج کے حق میں نعرے بازی
ٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد
جیونیوز کے مطابق پال اسٹرلنگ نے جمعرات کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا جو ان کا 160 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی پال اسٹرلنگ نے دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 100 نہتے آدمی گوریلا کا مقابلہ کرسکتے ہیں؟ ماہر حیوانات نے مشہور سوال کا حیران کن جواب دے دیا
سابق کپتان کا ریکارڈ
اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تاہم 2024 میں وہ اس فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
پال اسٹرلنگ کا تجربہ
2009 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ پال اسٹرلنگ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ وہ آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی رن اسکوررز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی موجود ہیں۔ پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک 3,874 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔








