لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز نے حلف اٹھا لیا
حلف اٹھانے کی تقریب
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے: بیرسٹر سیف
چیف جسٹس کا کردار
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار، این او سی جاری
شرکاء کی موجودگی
تقریب میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر سینئر وکلاء نے شرکت کی۔
مستقل ججز کی فہرست
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار علی اکبر، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال اور جسٹس محمد جواد ظفر شامل ہیں۔
جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ، جسٹس عبہر گل خان بھی لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ججز میں شامل ہیں۔








