صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے

صدر آزاد جموں و کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے۔ وہ علالت کے باعث اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا ، خواجہ آصف

انتقال کی تصدیق

خاندانی ذرائع نے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ نماز جنازہ کل بروز اتوار ان کے آبائی گاؤں چیچیاں میرپور میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی پادری پر بدترین تشدد، چہرے پر سرخ سندور مل دیا، جوتوں کا ہار پہنا کر گاؤں میں گھمایا

سیاسی سرگرمیاں

واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کچھ عرصہ سے علالت کے باعث سیاسی سرگرمیوں سے دور ہو گئے تھے، جس کے بعد اسپیکر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں.

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ

بیرسٹر سلطان محمود کا پس منظر

بیرسٹر سلطان محمود کو 2021 کے عام انتخابات کے بعد صدر ریاست بنایا گیا تھا، ان کے فرزند یاسر سلطان اس وقت آبائی نشست سے ممبر اسمبلی ہیں۔

پارٹی تبدیلی

بیرسٹر سلطان محمود نے حال ہی میں اپنے گروپ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...