پولیس اہلکار نے چھاپے کی ویڈیو بنانے پر نوجوان کو گولی مار دی
فائرنگ کا واقعہ
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر لیہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کی جانب سے ایک گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر سانحے کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نورا کشتی شروع ہو جاتی ہے: حافظ نعیم الرحمان
عینی شاہدین کی گواہی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 20 سالہ نوجوان نوید اکرم نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی، جس پر سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر مودی سرکار نے بھارتی جرنیل کی چھٹی کردی
پولیس کی کارروائی
واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے سب انسپکٹر سجاد بشیر اور اہلکار محمد رضا کو قابو میں لے لیا، تاہم، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو چھڑا کر لے گئی۔
متاثرہ خاندان کا مطالبہ
جاں بحق نوجوان کے ورثا نے پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے فوری طور پر نوکری سے برخاست اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.








