لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی خریداری کا آغاز، شہریوں نے اندرون شہر کا رخ کرلیا
لاہور میں پتنگ بازی کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی خریداری کے آغاز پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اندرون شہر کا رخ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم لوکل ٹرانسپورٹ سے فیصل آباد پہنچا، 2 بار فارچونر بھی لایا لیکن اس کا کرایہ ابھی تک نہیں دیا، ثنا یوسف قتل کیس میں تہلکہ خیز دعویٰ
قیمتوں کا جائزہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایک تاوا گڈا 250 روپے سے 300 روپے تک میں فروخت ہوا۔ جبکہ ڈیڑھ تاوا گڈا 450 روپے سے 500 روپے میں فروخت ہوا۔ ایک پیس کا پناہ 4 ہزار اور ڈیڑھ پیس کا پناہ 6 ہزار میں فروخت ہونے لگا۔
رش اور مشکلات
رش کی وجہ سے دکانداروں نے ایک گھنٹہ بعد ہی دکانیں بند کر دیں۔ شہریوں کی جانب سے ڈور گڈی کی قیمت زیادہ ہونے کا شکوہ کیا جا رہا ہے۔ دکانیں بند ہونے کے باوجود موچی گیٹ میں خریداروں کو ڈور گڈی کی تلاش ہے۔








