آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان
آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید تھی کہ شکنجے میں آتے ہی ان کا قبلہ درست ہو جائے گا، رپورٹ رات کو دیکھ لی تھی، بے چارے کو آتا جاتا کچھ نہیں تھا، آئیں بائیں شائیں مارتا رہا۔
افغانستان کی عالمی تنہائی
طالبان رجیم کی غیر جمہوری، پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک مارکیٹ پلیس پر انسانی ہڈیوں کی خریدو فروخت پر خاتون گرفتار، کھوپڑی کتنے میں بیچ رہی تھی؟
سفارتخانہ کی سرگرمیاں بند کرنے کی تاریخ
محکمہ خارجہ و تجارتی امور آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا۔ طالبان کے متعین سفارتکار اور اعزازی قونصلر سمیت کسی نمائندے کو قبول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتیاں اسلام آباد سے ہونی چاہئیں: جسٹس (ر) شوکت صدیقی
طالبان کی نمائندگی سے انکار
آسٹریلوی جریدے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے طالبان رجیم کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے افغان طالبان رجیم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اختلاف رائے پر بندشوں کی شدید مذمت کی ہے۔
شہریوں کی مشکلات
ریفیوجی کونسل آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شہری، طالبان رجیم کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں۔








