دنگل ورلڈ کپ کا آغاز 23 مارچ کو پاکستان میں، اگلا عالمی سیزن دبئی میں منعقد ہوگا
دنگل ورلڈ کپ کی تفصیلات
دبئی (طاہر منیر طاہر) - یو اے ای میں مقیم معروف کاروباری شخصیت اور دنگل ورلڈ کپ کی سرپرستی اور رہنمائی کرنے والے ڈائریکٹر ملک منیر اعوان نے دبئی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے ایک نشست کے دوران عالمی سطح کے پہلوانی مقابلوں دنگل ورلڈ کپ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دل بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کی جرات مندی
پاکستان سیزن کا آغاز
پاکستان سیزن کا باضابطہ آغاز 23 مارچ 2026 کو پاکستان میں ہوگا۔ اس کے بعد اگلا بین الاقوامی سیزن دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج یکم فروری کو اسلام آباد میں آرگنائزر ٹیم کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ایونٹ کی تیاریوں، شریک ممالک اور عالمی ٹیموں کی شرکت سے متعلق تفصیلات جاری کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
میگا ایونٹ کی اہمیت
منتظمین کے مطابق یہ میگا ایونٹ کھیل کے ذریعے عالمی ہم آہنگی، نوجوان کھلاڑیوں کے فروغ اور مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ بنے گا۔ دنیا بھر سے پہلوان اور اسپورٹس نمائندگان اس مقابلے میں شرکت کریں گے جبکہ آئندہ سیزن دبئی میں منعقد کرنے کا اعلان بھی اس عالمی سلسلے کو مزید وسعت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 1. اکتیبر احتجاج کے مقدمات؛ عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
منتظمین اور انتظامی قیادت
دنگل ورلڈ کپ کے سی ای او عمران شاہ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف کاروباری شخصیت ملک منیر اعوان اس عالمی ایونٹ کی سرپرستی اور انتظامی قیادت میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دبئی میں عالمی ٹیموں کے نمائندگان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس میں آئندہ دبئی سیزن کے انتظامات اور منصوبہ بندی سے متعلق مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
کھیلوں کے ماہرین کی رائے
کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افتتاحی مقابلے کے انعقاد اور اس کے بعد دبئی میں اگلے سیزن کی میزبانی سے یہ ایونٹ خطے کے لیے ایک بڑی عالمی اسپورٹس سرگرمی کی شکل اختیار کر سکتا ہے، جو کھیل کے ذریعے دوستی، اتحاد اور بین الاقوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔








