ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کرلیا
پی سی بی کا پلان تیار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
وزیراعظم سے اہم ملاقات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات شیڈولڈ ہے۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات آج شام 6 بجے ہونے کا امکان ہے، ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کے حوالے سے اعلان متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں اوور سپیڈنگ کرنے والوں اور نابالغ ڈرائیورز کیخلاف حکم آ گیا
فیصلہ آج متوقع
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔ ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ سال تک جعلی عدالت چلانے والے جعلی جج اور ان کے سینکڑوں فیصلے: وہ آخر کیسے پکڑے گئے؟
کٹ کی رونمائی
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کے بعد قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کا فیصلہ ہوگا۔ اگر پاکستان ورلڈ کپ کے لیے نہیں جاتا تو کٹ کی رونمائی نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام سے پروان چڑھنے والی محبت کا دردناک انجام، ملزم نے محبوبہ کو قتل کر کے لاش دریا میں پھینک دی
متبادل پلان
ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کا راج، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند
لاہور میں ٹورنامنٹ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں 4 ٹیموں کا ٹورنامنٹ لاہور میں کرایا جائے گا۔
ٹیموں کی تقسیم
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم، شاہینز انڈر 18 ٹیموں کو چار ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔








