امریکا کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار
امریکا کی جانب سے مذمت
اسلام آباد (آئی این پی) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حملوں کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر وزارت روایتی رپورٹ دیتی ہے ٹھوس نتائج ناپنے کا نظام موجود نہیں: احسن اقبال
دلی ہمدردی اور تعزیت
امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کے عوام کا حق
نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں۔ امریکا امن و استحکام کو یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں میں ایک ثابت قدم شراکت دار ہے۔
یکجہتی کا اظہار
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔








