یو اے ای، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کا معذور اور نابینا افراد کو ٹرین ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
نئی قیمتوں کا اعلان
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے فروری 2026 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اپنے انتخابی حلقے کا دورہ، نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی
نئی قیمتوں کا اطلاق
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گیا ہے۔ پیٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.45 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو جنوری میں 2.53 درہم فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ بہت کامیاب رہا اب دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، چینی نائب وزیر
دیگر پیٹرول کی قیمتیں
سپیشل 95 اب سستا ہو کر 2.33 درہم فی لیٹر ہو گیا ہے، جنوری میں 2.42 درہم فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
ای پلس 91 کے نئے نرخ 2.26 فی لیٹر ہو گئے ہیں جو گزشتہ ماہ 2.34 درہم فی لیٹر تھے۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.52 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان کی صورتحال
دوسری جانب پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔








