ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا
لاہور میں کرایوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4لاکھ 10ہزار سے زائد ہو گئی
کرایوں میں ہونے والی تبدیلیاں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مسافر بسوں کے کرایوں میں پچاس روپے سے ایک سو پچاس روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1600 سے بڑھا کر 1750 کردیا گیا، جبکہ ڈیڑھ سو روپے اضافے کے ساتھ لاہور سے رحیم یار خان کے 1900 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ بھی بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کالج فار لیگل اسٹڈیز (ICLS) کے نئے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے قانونی تعلیم میں تاریخی سنگ میل طے کرلیا
مسافروں کی مشکلات
مسافروں کا کہنا ہے کہ کرائے بڑھنے سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ روز مرہ کی اشیا بھی مہنگی ہوجاتی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں کا اعلان
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔








