انڈر 19 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے ٹارگٹ دے دیا
انڈر 19 ورلڈکپ کا اہم میچ
بولاوائیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش سے روسی تیل کی مانگ بڑھ گئی
سیمی فائنل میں رسائی کی چال
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
پاکستان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی
پاکستان کے عبدالسبحان نے 3 اور محمد صیام نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی حسن بلوچ، احمد حسین، مومن قمر اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے قطر پر حملے سے پہلے امریکہ کو اطلاع دی، خالد مشعل سمیت حماس کی سینئر قیادت کو نشانہ بنایا
ٹاس اور میچ کی صورتحال
بولاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سیمی فائنل کے لیے دیگر ٹیمیں
آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اگر پاکستان یہ میچ جیتتا ہے تو بھارت اور پاکستان دونوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ اس صورت میں بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔








