عثمان طارق کے ایکشن پر معترض نظر آنے والے کیمرون گرین کے خلاف سعید اجمل نے ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
سعید اجمل کا پی سی بی سے مطالبہ
(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کیمرون گرین کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار مقیم پاکستانیوں پر رقوم کی ترسیل پر ٹیکس کی افواہیں بے بنیاد ہیں: بیرسٹر امجد ملک
کیمرون گرین کا افسوسناک ری ایکشن
سعید اجمل کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین نے عثمان طارق کے خلاف گراؤنڈ میں جو ری ایکشن دیا، وہ قابلِ افسوس تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین کی حرکت افسوسناک تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں بانی پی ٹی آئی کا ناخن بھی نہیں ٹوٹا مگر انہوں نے چلانا شروع کردیا: شرجیل میمن
عزت و احترام کا اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عثمان طارق کے ایکشن سے مسئلہ ہے تو آئی سی سی سے بات کریں، گراؤنڈ میں اشارے کرنے کی ضرورت نہیں۔ سابق بولر کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کی عزت ہے، اور میچ ریفری کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا۔
کیمرون گرین کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت
سعید اجمل نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیمرون گرین کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے تاکہ کوئی اور گراؤنڈ میں ایسی حرکت نہ کرسکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے غیر روایتی بولنگ ایکشن کی نقل اتاری تھی۔








