نئی دہلی مکمل فنڈنگ کر رہی ہے،دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائے گا، :خواجہ آصف
وزیر دفاع کی سخت بیان بازی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائے گا۔ بھارت کی جانب سے ہم پر پراکسی وار مسلط کی گئی ہے، نئی دہلی دہشت گردوں کی مکمل فنڈنگ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 ماہ کی حاملہ خاتون نے چیٹ جی پی ٹی سے تفریح کی غرض سے سوال پوچھا لیکن جواب نے اس کی اور بچے کی زندگی بچا لی
بلوچستان میں دہشت گردوں کی کثرت
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت صوبے میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
علاقائی چیلنجز اور فوجی کارروائیاں
’’جیونیوز‘‘ کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ زیادہ آبادی کم ہے، دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہماری افواج برسوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ ہماری حراست میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن بھی بلوچستان سے پکڑا گیا، خیبر پختونخوا بھی دہشت گردوں کا ہدف بنا ہوا ہے۔
قومی بیانیے کی اہمیت
خیبر پختونخوا کے حکمرانوں کو قومی بیانیے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، کے پی حکومت فوج، وفاقی اداروں کو کھل کر سپورٹ کرے، دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائے گا۔








