پاکستان کا انڈیا کے خلاف میچ کا بائیکاٹ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی آ گیا
پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ردِعمل سامنے آچکا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق اتوار کے روز اہم پیش رفت ہوئی جب پاکستان نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا، تاہم اس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مجموعی شرکت برقرار رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 11.923ارب ڈالر تک پہنچ گیا
بی سی سی آئی کا جواب
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک رکن نے بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق سری لنکا کا سفر کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک: وزیراعظم خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوابی کی طرف روانہ
ٹیم کی پریکٹس اور انتظامات
ترجمان بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم انڈیا سری لنکا جائے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطوں پر عمل درآمد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس میں بھی شرکت کرے گی، مقررہ وقت پر سٹیڈیم پہنچے گی اور میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخ کیے جانے کا انتظار کرے گی۔
حکومت پاکستان کا بیان
بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان نے 15 فروری کو ہونے والے گروپ سٹیج کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اس کے باوجود بھارتی ٹیم آئی سی سی کے طے شدہ پروٹوکول کے مطابق سری لنکا جائے گی اور میچ ریفری کے فیصلے تک میدان میں موجود رہے گی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔








