کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، صارفین کو مشکلات
انٹرنیٹ سروس کی معطلی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 15 سال بعد قتل کے 3 ملزمان کو بری کر دیا
صارفین کو مشکلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، کوئٹہ میں ہفتے کو معطل ہونے والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہیں ہوسکی، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں نامزد چیف جسٹس سے نہیں، آئینی ترمیم کی منظوری کے طریقہ کار سے مسئلہ ہے، علی محمد خان
کاروبار اور تعلیم پر اثرات
موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ کی معطلی سے کاروباری افراد اور طلبہ سمیت ہر طرح کے صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس: ہائیکورٹ نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو طلب کیا
ٹرین سروس کی معطلی
دوسری جانب، کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے جب کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج تیسرے روز بھی روانہ نہیں ہوسکی۔
ریلوے حکام کا بیان
ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی آج روانہ نہیں ہوئی اور ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بناء پر معطل کی گئی ہے.








