وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنکارہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر کو دو سال قید
حکومتوں کے درمیان تعاون کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔ وزیراعظم نے صوبے میں امن و امان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ تناؤ موجود ہے، سٹریٹجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کرسکتے: چیئرمین جوائنٹ چیفس
امن و امان کے قیام کے اقدامات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرےگی، وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کی بازاری زبان: شوکت بسرا کا ردعمل
صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن، عوامی فلاح کیلئے صوبائی حکومت کو آئینی ذمے داری نبھانی چاہئے، خیبرپختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے وفاقی حکومت بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی، وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط، موثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا
صحت و تعلیم کے اقدامات
وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی حکومت بااختیار ہے، صحت و تعلیم کیلئے خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹھے خربوزوں سے لے کر رسیلے کیوی تک چینی پھل ایس سی او ممالک کے صارفین میں مقبول
ترقیاتی منصوبوں پر یقین دہانی
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم نے تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے وفاقی دائرہ کار کے مطابق تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
قومی یکجہتی کا وژن
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے، مشاورت، اشتراک کے ذریعے قومی یکجہتی اور استحکام، خوشحالی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔








