بسنت، موچی گیٹ اندرون لاہور میں قدیم حویلی کی چھت کاریٹ 1 کروڑ لگ گیا
بسنّت میلے کی تیاریاں
لاہور(آئی این پی) لاہور کے تاریخی علاقے موچی گیٹ، اندرون لاہور میں بسنت میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جہاں ایک قدیم حویلی کی چھت کا کرایہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن، قوم متحد ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے : مقررین
حویلی کے مالکان کی بیان
دو سو سالہ قدیم حویلی کے مالکان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بسنت دیکھنے کے لیے حویلی کی چھت کے عوض ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی، تاہم اہلِ خانہ نے یہ آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کم کردی گئی، نئی قیمت کتنی ہے؟
تاریخی اہمیت
حویلی کے مالک ندیم ڈار کا کہنا تھا کہ اس تاریخی حویلی پر ماضی میں روایتی بسنت منائی جاتی رہی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلی حمزہ شہباز بھی یہاں بسنت منا چکے ہیں۔
آفر کا انکار
حویلی کے مالک کا کہنا ہے کہ اہلخانہ چاہتے ہیں کہ وہ خود اپنی چھت پر بسنت منائیں، اپنی نئی نسل کو بسنت دکھانا چاہتے ہیں، 1 کروڑ روپے کی آفر قبول نہیں کریں گے۔








