ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا اسکواڈ سری لنکا روانہ
پاکستان کا سکواڈ روانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا سکواڈ لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر 6 ماہ میں 8 ہزار مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے
آرام کا وقت
پاکستان کے کھلاڑی سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کریں گے۔ پاکستان ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔
پاکستانی سکواڈ کا اعلان
15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ میں شامل ہیں:
- کپتان سلمان علی آغا
- ابرار احمد
- بابر اعظم
- فہیم اشرف
- فخر زمان
- خواجہ محمد نافع
- محمد نواز
- محمد سلمان مرزا
- نسیم شاہ
- صاحبزادہ فرحان
- صائم ایوب
- شاداب خان
- شاہین شاہ آفریدی
- عثمان خان
- عثمان طارق








