وزیراعظم شہباز شریف سے وینس آرٹ ایگزیبیشن میں پاکستانی پویلین کی ٹیم کی ملاقات
پاکستانی ثقافت کا عالمی منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی تاریخ و ثقافت کی خوبصورتی کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال: ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل سوار خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی
وزیرِ اعظم کی اٹلی میں ملاقات
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم نے اٹلی کے شہر وینس میں مئی تا نومبر 2026 منعقد ہونے والی تاریخی آرٹ ایگزیبیشن "61ویں وینس بیانالے 2026" میں پاکستانی پویلین کی ٹیم سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ملاقات میں شامل شخصیتیں
ملاقات میں نجم سیٹھی، پویلین کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی معروف آرٹسٹ فائزہ بٹ، پویلین کی کیوریٹر بیٹریز کوفینٹس فلیکانواور اور پاکستان پویلین کمشنر ڈاکٹر یعقوب خان بنگش شریک تھے۔ پاکستان پویلین ٹیم نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ وینس میں رواں برس نمائش میں پاکستان کے روایتی آرٹ، اس کی جمالیات و خوبصورتی کو دنیا بھر سے آئے مہمانوں و سیاحوں کو دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
آرٹ ایونٹس کی منصوبہ بندی
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مئی سے نومبر 2026ء تک پاکستانی پویلین کے تحت متعدد ایونٹس کا اہتمام کیا جائے گا جو پاکستانی ثقافت اور فن کے مختلف پہلوؤں بارے دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو آگہی دیں گے۔ 1895ء میں شروع ہونے والی وینس بیانالے دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی آرٹ نمائش ہے جو اپنے تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لحاظ سے منفرد ہے۔
وزیرِ اعظم کی حوصلہ افزائی
وزیرِ اعظم نے ٹیم کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی تاریخ و ثقافت کی خوبصورتی اور اس میں تنوع اور شمولیت کے عناصر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو پاکستانی پویلین کے افتتاح کی بھی دعوت دی۔








