کائٹ فلائنگ ایکٹ کیس، ہائیکورٹ میں متعدد افسران طلب

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے اور اسے غیر قانونی قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی، ڈی جی پی ایچ اے اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو کل طلب کر لیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی سی لاہور کو نئی رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی پہلی ریزیڈنٹ سفیر میری او نیل کی ملاقات

فیک نیوز کی روک تھام

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، دورانِ سماعت عدالت نے بسنت کے موقع پر فیک نیوز کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کے لیے ڈی سی لاہور کو ایف آئی اے کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی فیک نیوز کی پوسٹ وائرل ہو تو فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم آپ کے ساتھ چلیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کو فون

سیکیورٹی کے مسائل

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دو روز قبل بھی لاہور میں ڈور پھرنے کا واقعہ پیش آیا، سوال یہ ہے کہ اس وقت انتظامیہ کہاں تھی؟ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں ایسے واقعات کیوں نہیں رک رہے؟ عدالت نے ڈور پھرنے کے واقعات سے متعلق ایس ایس پی کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

لیسکو حکام کی رپورٹ

لیسکو حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خطرناک مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ ہائی رسک ایریاز میں صورتحال کب تک درست ہو گی؟ جس پر لیسکو حکام نے بتایا کہ دو روز کے اندر تمام خطرناک مقامات پر تاروں کی مرمت اور دیگر ضروری کام مکمل کر لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کی طرف سے بچے کے دل و ذہن میں راسخ کیے گئے ندامت کے احساسات بڑے ہونے پر ختم نہیں ہوتے بلکہ مزید پختہ ہوئے ہوتے ہیں

ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی

ڈی سی لاہور نے عدالت کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ بھی لیسکو کے ساتھ مل کر خطرناک مقامات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ ڈی جی پی آر نے بتایا کہ بسنت کے حوالے سے وسیع آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی بار ٹی وی پر پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں؟ ڈی جی پی آر کے مطابق یہ پیغام دن میں تقریباً 14 سے 15 مرتبہ نشر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

ہیلتھ اور ایمرجنسی سروسز

سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ 57 کلینک آن ویلز فیلڈ میں موجود ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو گانوں پر پابندی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

پتنگوں کی قیمتوں میں اضافہ

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے پتنگوں کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ بھی اٹھایا جس پر عدالت نے ڈی سی لاہور سے وضاحت طلب کی۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ پتنگوں کی طلب زیادہ جبکہ سپلائی کم تھی، اسی لیے دوسرے اضلاع سے پتنگیں منگوانے کی اجازت دی گئی ہے۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے مزید سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...