ڈاکٹر آصف جاہ کی سربراہی میں وادیٔ تیراہ سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے ریلیف کیمپ
معروف سماجی شخصیت کی امدادی کوششیں
لاہور /پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف سماجی شخصیت اور سابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے خیبر پختون خوا کے علاقے خیبر میں وادیٔ تیراہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کیلیے اپنی تنظیم ’’کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی‘‘ کے ذریعے مفت طبی اور ریلیف کیمپ کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں
بے گھر خاندانوں کی صورتحال
تیراہ میں حالیہ حالات کی وجہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کو شدید طبی اور بنیادی ضروریات کا سامنا ہے۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت چیک اپ، ادویات، اور دیگر امدادی اشیاء (جیسے کھانے پینے کی چیزیں اور بنیادی سامان) فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
مدد کی اپیل
ڈاکٹر آصف جاہ نے اپیل کی ہے کہ وادیٔ تیراہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کو مدد کی ضرورت ہے ، انہیں خوراک اور طبی مسائل کا سامنا ہے ، انسانیت سے محبت کرنیوالے آگے بڑھیں ۔
ویڈیو رپورٹ








