وزیر اعظم کے پاس کوئی اختیار نہیں، نہ سیاسی بات کرسکتے ہیں اور نہ ہی شہباز شریف اس پوزیشن میں ہیں، جنید اکبر
ملاقات کی نوعیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کوئی سیاسی ملاقات نہیں تھی، بلکہ یہ بطور چیف ایگزیکٹو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نجی حج آپریٹرز کی غفلت سے کوئی حج پر نہ جا سکے تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور
وزیراعظم کے اختیارات
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بیچارے کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ نہ تو وہ وزیر اعظم کے ساتھ سیاسی بات کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ اس پوزیشن میں ہیں۔ ملاقات میں این ایف سی اور امن و امان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
سوشل میڈیا پر رد عمل
????سہیل افریدی نے شہباز شریف سے عمران خان سے ملاقات کی بات کیوں نہیں کی ؟؟ سوال
وزیر اعظم بیچارے کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ نہ وزیر اعظم کیساتھ سیاسی بات کرسکتے ہیں اور نہ وہ بیچارا اس پوزیشن میں ہیں۔ این ایف سی اور امن و امان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔۔ جنید اکبر pic.twitter.com/SwslIdjHXU
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) February 2, 2026








