پاکستان کی جیلوں میں قید ہر قیدی سے زیادہ سہولیات عمران خان کو دستیاب ہیں، کسی قسم کی بدلے کی سیاست نہیں کی جا رہی، پرویز رشید
پرویز رشید کا عمران خان اور نواز شریف کے مابین تقابلی بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کا تقابل نہ کیا جائے کیونکہ ماضی کے ساتھ ہماری بہت ساری تلخ یادیں وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ
عمران خان کے رویہ کا تجزیہ
صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے نواز شریف کے علاج کے لئے سہولیات فراہم کیں اور دعا بھی کی،لیکن کیا ن لیگ کو بھی یہی جمہوری رویہ نہیں اپنانا چاہئے؟
یہ بھی پڑھیں: کھاد، بیج اور بجلی کی قیمتوں میں ابھی تک کمی نہیں آئی، لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کھل کر بول پڑیں
پرویز رشید کا جواب
پرویز رشید نے جواب میں کہا نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی بیماری کے وقت جس طرح رویہ اختیار کیا گیا اس کا تقابل نہ کیا جائے۔ پاکستان کی جیلوں میں قید ہر قیدی کو جو سہولیات حاصل ہیں، اس سے زیادہ سہولیات عمران خان کو اس وقت جیل میں دستیاب ہیں۔ہماری طرف سے کسی قسم کی بدلے کی سیاست نہیں کی جا رہی۔ ملاقاتیں نہ ہونا ایک انتظامی مسئلہ ہے، ملاقات کے بعد باہر آکر سیاسی بیانات دینا جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سوشل میڈیا پر گفتگو
عمران خان نے جب وزیراعظم تھے تو انھوں نے نواز شریف کی بیماری کے لئے علاج کے لئے سہولیات فراہم کیں اور دعا بھی کی،لیکن کیا ن لیگ کو بھی یہی جمہوری رویہ نہیں اپنانا چاہئے؟ اس سوال پر پرویز رشید کا جواب سنئے ۔۔۔۔ pic.twitter.com/6lo7TyBzs6
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) February 2, 2026








