کراچی میں چور 4 جیولرز شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور تجوری لے کر فرار
کورنگی ایریا مارکیٹ میں ڈکیتی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورنگی ایریا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے چوکیدار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد چار جیولرز کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے طلائی اور چاندی کے زیورات، نقدی اور بعض دکانوں میں رکھی تجوری بھی لے اڑے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال کی عبوری وزیر اعظم شیلہ کرکی کون ہیں ؟
واقعے کی اطلاع اور پولیس کی کارروائی
واردات کی اطلاع ملنے پر دکاندار موقع پر پہنچ گئے اور فوراً پولیس کو طلب کر لیا۔ علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج نے جس طرح مادر وطن کا دفاع کیا وہ قابل فخر ہے: سی ای او لیسکو
ڈکیتی کی تفصیلات
تالے توڑ کر ڈکیتی کی یہ کارروائی عبد الرزاق جیولرز، رحیم داد خان، مقصود علی جیولرز اور آفتاب جیولرز میں انجام دی گئی۔ واردات میں ملوث ملزمان 2 موٹر سائیکلوں اور ایک ہائی روف گاڑی میں سوار تھے جن کی تعداد تقریباً 8 تھی۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے نماز فجر کے بعد مارکیٹ کے اکلوتے چوکیدار کو اسلحے کے زور پر قابو میں لے کر یہ کارروائی انجام دی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون بیوٹیشن سے چلتی کار میں زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر قتل کر دیا گیا
چوکیدار کی حالت اور دکان مالکان کی رائے
جیولری شاپ کے دکانداروں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل صرافہ مارکیٹ کے چوکیدار کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد کوئی نیا چوکیدار نہیں رکھا گیا اور ایک ہی چوکیدار پوری مارکیٹ کا چوکیدار ہے۔ ملزمان نے اسی چوکیدار کو اسلحے کے زور پر قابو کر کے واردات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خود کو سپر پاور سمجھ رہا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن لڑنا جانتے ہیں :ناصر حسین شاہ
دکان مالکان کی شکایات
عبد الرزاق جیولری شاپ کے مالک عبدالرزاق نے بتایا کہ مسلح ملزمان ان کی دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے طلائی و چاندی کے زیورات لے اڑے، جن میں کئی زیورات شہریوں کی امانت کے طور پر رکھے ہوئے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی دکان میں رکھی تجوری بھی ساتھ لے گئے۔
متاثرہ جیولر محمد شکیل کا کہنا ہے کہ ان کی دکان سے بھی بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹے گئے ہیں۔ ہماری دکان سے تجوری توڑ کر نقدی لوٹی گئی ہے جبکہ دیگر دکانوں سے بھی بھاری مالیت کا سونا چھینا گیا ہے۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس حکام کے مطابق واردات کی اطلاع چوکیدار کی جانب سے دی گئی۔ ملزمان مبینہ طور پر چار جیولری شاپ سے تمام سونا لوٹ کر فرار ہوئے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھا کر لیے ہیں۔ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے جبکہ مارکیٹ کے چوکیدار سے بھی ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ امید ہے دستیاب شواہد کی روشنی میں جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔








