خیبر پختونخوا حکومت نے وادی تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں، شفیع جان

پشاور میں فنڈز کا اعلان

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا وادی تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کیلئے چار ارب روپے کے فنڈز کی تفصیلات سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وادی تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کیلئے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے بند

فنڈز کا استعمال

اپنے ایکس بیان میں شفیع جان نے بتایا کہ 31 جنوری 2026 تک متاثرہ خاندانوں کی ٹرانسپورٹ اور دوران سفر خوراک پر 92 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے تمام اخراجات کا مکمل آڈٹ ایبل ریکارڈ مرتب کر لیا ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی مشران کی تصدیق اور وصول کنندہ کے دستخط بمعہ شناختی کارڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی این بند کرنے سے پاکستانی معیشت کو کیا نقصان ہوگا؟ آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے خبردار کردی

امدادی پیکیج اور ادائیگی کی تفصیلات

صوبائی حکومت نے متاثرین کو امدادی معاوضہ پیکیج اور ماہانہ معاونت کی مد میں 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو نادرا رجسٹریشن اور تصدیق کے بعد ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی، اور امدادی رقوم براہ راست متاثرین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

شفافیت اور مانیٹرنگ

انہوں نے کہا کہ معاوضہ کی ادائیگی میں شفافیت اور مکمل آڈٹ ایبل ریکارڈ ترتیب دیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوامی وسائل اور فنڈز کے تحفظ کے لیے سخت مانیٹرنگ کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت بدعنوانی کے تدارک اور شفاف طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...