ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہے تو دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں، اندر سے وار کر رہا ہے، یہ احتجاج نہیں، دشمن کا ایجنڈا ہے، ناز بلوچ
راستے پر احتجاج اور اندرونی خطرات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن اسمبلی ناز بلوچ کا کہنا ہے ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہے تو دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں، اندر سے وار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سال 2026 میں پہلا ریبیز کا کیس رپورٹ، متاثرہ بچی کو آوارہ کتے کے کاٹنے کے ڈیڑھ ماہ بعد علامات ظاہر ہوئیں
دشمن کا ایجنڈا
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا بھارت، طالبان اور اندرونی ریاست دشمن ایک ہی اسکرپٹ پر چل رہے ہیں۔ سیاسی افراتفری پھیلانا، سیکیورٹی کمزور کرنا، یہی دشمن کی سوچ ہے اور اسی پر عمل کرنا کھلی ملک دشمنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے؛ ہانیہ عامر
حملوں کا تسلسل
حالیا دنوں میں سیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت واضح کر رہی ہے کہ یہ کوئی وقتی حملہ نہیں، بلکہ پاکستان کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بند سازش ہے۔ ایسے وقت میں ملک کو انتشار نہیں، امن، یکجہتی اور قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ یہ احتجاج نہیں، یہ دشمن کا ایجنڈا ہے۔
ٹویٹ کا اقتباس
ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہے، دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں، اندر سے وار کر رہا ہے۔
بھارت، طالبان اور اندرونی ریاست دشمن ایک ہی اسکرپٹ پر چل رہے ہیں؛ سیاسی افراتفری پھیلانا، سیکیورٹی کمزور کرنا، یہی دشمن کی سوچ ہے، اور اسی پر عمل کرنا کھلی ملک دشمنی ہے۔حالیہ دنوں میں…
— Naz Baloch (@NazBaloch_) February 2, 2026








