قصور میں 3 سالہ بچہ شادی ہال کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

بچے کی موت کا افسوسناک واقعہ

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصطفیٰ آباد کے علاقے میں 3 سال کا بچہ شادی ہال کے سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شادی ہال کو سیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹسال لیول-1 کوچنگ کورس 2024 بیچ 2، لاہور میں مکمل ہو گیا

ریسکیو حکام کی رپورٹ

سما ٹی وی کے مطابق، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مصطفی آباد کے شادی ہال کے باہر کھیلتے ہوئے یہ بچہ مین ہول میں گرا۔ والدین اور مقامی افراد نے بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے نوٹس لیتے ہوئے شادی ہال کو سیل کر دیا جبکہ غفلت برتنے پر شادی ہال کے مالک کو بھی گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

والد کی اپیل

بچے کے والد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعے کے بعد بھی مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا۔ میرے بیٹے کی کل سالگرہ تھی، آج وہ ہمارے ہاتھوں میں دم توڑ گیا۔ مریم نواز کا کسی نے اثر نہیں لیا، میرا بچہ چلا گیا، میرے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔ میری وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ یہ جو زیادتی ہو رہی ہے، اس کو رکا جائے تاکہ کسی اور کی جان نہ جا سکے۔ وزیر اعلیٰ کل بھی اس پر تقریر کر رہی تھی لیکن کیا اثر ہو رہا ہے، بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...