ناراض بول کر دہشت گردوں کے خلاف مؤقف میں ابہام پیدا کیا جاتا ہے ، ایسے ابہام سے دہشت گردوں کو تقویت ملتی ہے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کی گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں ان سے تفتیش کے بعد معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناراض بول کر دہشت گردوں کے خلاف مؤقف میں ابہام پیدا کیا جاتا ہے، ایسے ابہام سے دہشت گردوں کو تقویت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی

سینیٹ اجلاس کی تفصیلات

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد قومی یکجہتی پیدا کر کے ضرب عضب ہوا۔ ضرب عضب کے بعد دہشت گردی خاتمے پر آ گئی تھی۔ کسی اگر مگر، زیر زبر کے بغیر دہشت گردوں کو دہشت گرد اور قومی مجرم کہا جائے۔ دہشت گردوں کے خلاف بغیر کسی عذر کے کارروائی کی جائے۔ ان لوگوں کو ناراض کہنا بے گناہوں کو شہید کرنا کون سی ناراضگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 22 سالوں میں 11 شوہروں کا قتل، ایرانی خاتون کے حیران کن کیس کی کہانی سامنے آگئی

دشمن ملک کے ایجنڈے کا ذکر

انہوں نے کہا کہ یہ کون سے حقوق کی بات کرتے ہیں؟ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ یہ لوگ کیوں مارے گئے ہیں، یہ لوگ اس لیے مارے گئے کیونکہ دشمن ملک کے آلہ کار ہیں۔ مسلح افواج نے اپنی حکمت اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ سرحد پر کچھ نہیں کر سکتے لیکن آپریشن سندور کو بہکے، گمراہ لوگوں کی مدد سے چلا رہے ہیں۔ یہ دشمن ملک کے ایماء پر پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔ ان سے کسی قسم کی بات نہیں ہو سکتی۔ کیا وہ اس نظام پر یقین رکھتے ہیں اور الیکشن ان کا مطالبہ ہے؟

دہشت گردوں کی کارروائیاں

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے 30 مسافروں کو گولی سے چھلنی کیا، وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔ دہشت گرد، بھارت کی ایماء پر سندور آپریشن ٹو کے تحت ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔ 177 دہشت گرد مارے گئے ہیں، 33 سویلین اور 17 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ یہ لوگ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے مختلف مقامات پر نکلے، پولیس پر حملہ کیا اور سویلین کو یرغمال بنایا۔ کوئٹہ میں ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی گئی، فورسز کے پہنچنے کے بعد یہ اپنی کمین گاہوں کی طرف دوڑے، فوج نے پیچھا کر کے 177 جہنم واصل کیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...