کراچی کے علاقے صدر میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
آگ لگنے کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آنل ائن) صدر کے علاقے میں گل پلازہ کے قریب واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے ساتویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز بند، ایران کا گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان
ریسکیو کی کاروائیاں
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی تین گاڑیاں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر: ارشد ندیم سمیت پاکستان جیولین تھرو ٹیم ایئرپورٹ پر پھنس گئی
مارکیٹ کی معلومات
مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق، الیکٹرانک مارکیٹ کے بعد اوپر تمام دفاتر موجود ہیں۔
افراد کے پھنسنے کی اطلاع
ایسوسی ایشن عہدے دار کا کہنا ہے کہ عمارت میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ آگ عمارت کے ساتویں فلور کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں لگی تھی جس نے دوسری گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔








