کراچی کے علاقے صدر میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
آگ لگنے کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آنل ائن) صدر کے علاقے میں گل پلازہ کے قریب واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے ساتویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزراء کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور
ریسکیو کی کاروائیاں
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی تین گاڑیاں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
مارکیٹ کی معلومات
مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق، الیکٹرانک مارکیٹ کے بعد اوپر تمام دفاتر موجود ہیں۔
افراد کے پھنسنے کی اطلاع
ایسوسی ایشن عہدے دار کا کہنا ہے کہ عمارت میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ آگ عمارت کے ساتویں فلور کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں لگی تھی جس نے دوسری گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔







