فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر و ڈپٹی کمانڈر اِن چیف کی ملاقات

لیبیا کے کمانڈر کا دورہ جی ایچ کیو

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیبیا کے عرب مسلح افواج کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 2 ماہ گزرنے کے بعد واجبات کلیئر نہ ہوسکے،ملکی و غیرملکی کھلاڑی ناراض

ملاقات کا مقصد

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر اِن چیف نے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص متعلقہ خطوں کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوطرفہ تعلقات کی اہمیت

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس موقع پر لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...