خیبر پختونخوا حکومت نے گرلز کالجز کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے، موسیقی، رقص اور موبائل فون پر پابندی
نئے ایس او پیز کا اجرا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے لڑکیوں کے کالجز کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر 80 سے زائد لڑاکا طیاروں نے گزشتہ رات 230 خطرناک بم گرائے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اجازت نامہ کی ضرورت
خیبر پختوخوا ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق کسی بھی قسم کے پروگرام یا تقریب منعقد کرنے سے قبل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ضروری اوراہم امر ہے کہ اپنے روئیے اورطرزعمل کو تسلیم کریں کیونکہ دوسروں کی رضامندی خوشگوار ہو سکتی ہے لیکن اسکا آپ کیساتھ کوئی تعلق نہیں
پرفارمنس پر پابندی
موسیقی، رقص، ماڈلنگ یا اسی نوعیت کی کوئی بھی پرفارمنس مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پڑھوگے تو بڑھو گے۔۔۔ پنجاب میں ”سکول آن ویل“ اور ”موبائل لائبریری آن ویل“ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
موبائل فون کے استعمال کی پابندی
کالج کے اوقات اور تقریبات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مومن آباد میں موٹر سائیکل سوار گڑھے میں گر گیا
یونیفارم کی لازمی شرط
طالبات کو کسی بھی تقریب میں شرکت کے دوران یونیفارم پہننا لازمی ہو گا۔
سوشل میڈیا پر پابندی
تقریبات کی ویڈیوز یا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی جا سکیں گی۔








