اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں۔ بارسلونا قونصلیٹ روزانہ تقریباً 600 اتھارٹی لیٹرز برائے کیریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
سہولیات کی ترجیح
چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بارسلونا قونصلیٹ نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا دفاعی بجٹ میں اضافے سے دیگر منصوبے متاثر ہوں گے؟
پاسپورٹ کی پراسیسنگ
چوہدری سالک کا مزید کہنا تھا کہ بارسلونا قونصلیٹ روزانہ 200 کے قریب پاسپورٹس پراسیس کر رہا ہے اور روزانہ تقریباً 600 اتھارٹی لیٹرز برائے کیریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ نئے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے معقول جواز ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا، وزیر توانائی اویس لغاری
پاسپورٹ کی مدت
پاسپورٹ کی مدت باقی ہونے کی صورت میں نیا پاسپورٹ صرف گمشدگی رپورٹ پر جاری ہوسکتا ہے۔ اسپین میں مستقل پاسپورٹ کے لیے پچھلے پاسپورٹس یا گمشدگی رپورٹ لازمی ہے۔
وزارت کا عملی اقدام
انہوں نے کہا کہ وزارت اور قونصلیٹ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ کے طریقہ کار میں نرمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔








