امارات نے ایک ماہ کے لیے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا

متحدہ عرب امارات کا قرضہ رول اوور

دبئی (ویب ڈیسک) مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا میچور قرض 6.5 فیصد کی موجودہ شرح پر ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا۔ یہ 2 ارب ڈالر پاکستان کے مجموعی 16 ارب ڈالر کے ذخائر زرمبادلہ کا حصہ ہیں اور اس پر پاکستان سالانہ 13 کروڑ ڈالر سود موجودہ شرح پر ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، تعلیم وتحقیق پر مبنی ترقی ہی پائیدار ترقی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

یو اے ای کا رول اوور کا نیا نظام

ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یو اے ای نے صرف ایک ماہ کیلئے قرض رول اوور کیا، قبل ازیں وہ ایک سال کے لیے کرتا تھا۔ وفاقی و اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ یو اے ای نے ایک، ایک ارب ڈالر کے دو قرضے ایک ماہ کیلئے رول اوور کیے۔ ایک قرض 16 جنوری، دوسرا 22 جنوری کو میچور ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: وہ گھر جہاں سے رحمان ڈکیت کا جنازہ اٹھایا گیا، بھارتی فلم کی کہانی میں کتنی سچائی؟ بھتیجے نے اہم راز کھول دیے

قرض کی مدت اور بات چیت

انہوں نے کہا کہ قرض کی مدت اور شرح سود پر مزید بات چیت کیلئے قرضے ایک ماہ کیلئے رول اوور کیے گئے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے دسمبر میں کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور عالمی شرح سود میں کمی کے باعث یو اے ای سے 2 سال کیلئے 3 فیصد شرح سود پر رول اوور مانگا۔ بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی صدر یو اے ای سے قرض واپسی کی مدت بڑھانے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں شدید غصہ

پاکستان کی امیدیں اور چیلنجز

انہوں نے کہا کہ ذخائر زرمبادلہ پر دباؤ سے بچنے کیلئے پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ بہتر ڈیل کیلئے پرامید ہے۔ قرض کی واپسی سے پیدا خلا کہیں اور سے پر کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز میں قرض کی مدت اور اس کی میچورٹی سے متعلق صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ماضی میں دیے گئے قرضے

ذرائع سٹیٹ بینک نے بتایا کہ یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض 2018 میں 3 فیصد شرح سود پر دیا، عدم واپسی پر مسلسل رول اوور ہو رہا ہے۔ 2023 میں یو اے ای نے مزید 1 ارب ڈالر قرض دیا، مگر شرح سود بڑھا کر 6.5 فیصد کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...