آج ملک بھر میں شبِ برأت نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
شب برأت کا اہمیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج ملک بھرمیں شبِ برأت نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے بجٹ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان
عبادات کا اہتمام
آج شب مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، لوگ نوافل کی ادائیگی، قرآن خوانی اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔ علمائے کرام کہتے ہیں کہ یہ رات بہت زیادہ رحمتوں اور برکتوں والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی نے 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 89 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
رحمتوں کا دروازہ
ربِ کریم غفورالرحیم کی رحمت تو ہروقت اپنے بندوں پر برس رہی ہوتی ہے، مگر کچھ لمحات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے، انہی میں سے ایک ہےشب برات۔ اس رات گناہوں میں ڈوبے بندوں کےلیے توبہ کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
فضائل کی تفصیل
علمائے کرام شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمار فضائل بتاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ بندوں کا سال بھر کا رزق، زندگی اور موت سے متعلق فیصلے بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے شب برات میں ہی لکھے جاتے ہیں۔
علمائے کرام کی ہدایت
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ اس کو لیلۃ المبارکہ کہا جاتا ہے۔ حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ اس رات میں قیام کیا جائے اور دن کو روزہ رکھا جائے یعنی 15 ویں شب قیام کیا جائے، عبادت کی جائے، نماز پڑھی جائے، یہ انتہائی اہم رات ہے اور اس رات میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں.








