کسان کی صورتحال خراب، گندم، روٹی اور سبزی مہنگی، فائدہ کس کو ہو رہا ہے۔۔۔؟ ندیم افضل چن کھل کر بول پڑے
زراعت کا بحران
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت زراعت کا بحران ہے، کسان کی صورتِ حال خراب ہے۔ آج گندم اور روٹی کیوں مہنگی ہے؟ کونسا مافیا اس سے پیسہ کما رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا
پریس کانفرنس میں بیان
وفاقی دارالحکومت میں چوہدری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک طرف خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہے، تو دوسری جانب لوگ معاشی مسائل کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی 5 بار ایسوسی ایشنز کو 4 کروڑ روپے کی گرانٹ، وکلاء اور ہم ایک ٹیم ہیں: وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ
کسانوں کی مشکلات
پاکستان میں زراعت کا بحران ہے، کسان کی صورتِ حال خراب ہے۔ چاول کی ایکسپورٹ 30 فیصد کم ہوگئی ہے۔ جب گندم امپورٹ کی گئی تو ہم نے شور مچایا کہ کسان کی کمر توڑ دی گئی۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ کسان مافیا ہے اور ہم روٹی سستی کرنے لگے ہیں۔ آج گندم اور روٹی کیوں مہنگی ہے؟ یہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ اور انکے بھائی جعل سازی کے مقدمے میں بری
اجناس کی قیمتیں
ندیم افضل چن نے کہا کہ یوریا، ڈی اے پی اور تیل کی قیمتیں انٹرنیشنل قیمتوں پر خریدنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ پنجاب حکومت کسان کو اپنی فصل باہر نہیں جانے دے رہی۔ کینو، آلو، مکئی اور سبزیوں کا بحران ہے۔ عام آدمی کو سبزیاں مہنگی مل رہی ہیں، نہ کسان کو فائدہ ہو رہا ہے اور نہ عام آدمی کو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت:طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا
سولر سسٹم اور عوام
انہوں نے مزید کہا کہ سولر سسٹم سے سب کا فائدہ ہوا ہے۔ یہ بجلی سستی ہوئی اور روزگار چل پڑے تھے، لیکن اب نیپرا اور اداروں نے نیا فراڈ شروع کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں مگر عوام کے ساتھ پہلے کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹرز اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ اولین ترجیح ہے: مریم نواز
پیپلز پارٹی کی حمایت
ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پہلے عوام کے ساتھ معاہدہ ہے۔ پنجاب میں کسان مشکل میں ہے اور زراعت کا شعبہ بحران میں ہے۔ پیپلز پارٹی کسان کے ساتھ ہے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ عوامی نمائندوں کو کسان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
کسان کے مسائل کا حل
پیپلز پارٹی ہمیشہ کسان کی بات کرتی ہے۔ اگر اب کسان کے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر کسان کے ساتھ سڑکوں پر کھڑے ہوں گے۔








