کسان کی صورتحال خراب، گندم، روٹی اور سبزی مہنگی، فائدہ کس کو ہو رہا ہے۔۔۔؟ ندیم افضل چن کھل کر بول پڑے
زراعت کا بحران
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت زراعت کا بحران ہے، کسان کی صورتِ حال خراب ہے۔ آج گندم اور روٹی کیوں مہنگی ہے؟ کونسا مافیا اس سے پیسہ کما رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا
پریس کانفرنس میں بیان
وفاقی دارالحکومت میں چوہدری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک طرف خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہے، تو دوسری جانب لوگ معاشی مسائل کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ملائیشیا کا دورہ کریں گے
کسانوں کی مشکلات
پاکستان میں زراعت کا بحران ہے، کسان کی صورتِ حال خراب ہے۔ چاول کی ایکسپورٹ 30 فیصد کم ہوگئی ہے۔ جب گندم امپورٹ کی گئی تو ہم نے شور مچایا کہ کسان کی کمر توڑ دی گئی۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ کسان مافیا ہے اور ہم روٹی سستی کرنے لگے ہیں۔ آج گندم اور روٹی کیوں مہنگی ہے؟ یہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی
اجناس کی قیمتیں
ندیم افضل چن نے کہا کہ یوریا، ڈی اے پی اور تیل کی قیمتیں انٹرنیشنل قیمتوں پر خریدنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ پنجاب حکومت کسان کو اپنی فصل باہر نہیں جانے دے رہی۔ کینو، آلو، مکئی اور سبزیوں کا بحران ہے۔ عام آدمی کو سبزیاں مہنگی مل رہی ہیں، نہ کسان کو فائدہ ہو رہا ہے اور نہ عام آدمی کو۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ کی پہلی بیوی اچھی ہے تو دوسری شادی کیا ضرورت ہے؟
سولر سسٹم اور عوام
انہوں نے مزید کہا کہ سولر سسٹم سے سب کا فائدہ ہوا ہے۔ یہ بجلی سستی ہوئی اور روزگار چل پڑے تھے، لیکن اب نیپرا اور اداروں نے نیا فراڈ شروع کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں مگر عوام کے ساتھ پہلے کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26: پاکستانیوں کی اکثریت کیا سوال پوچھ رہی ہے؟ حامد میر نے دلچسپ نکتہ اٹھا دیا
پیپلز پارٹی کی حمایت
ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پہلے عوام کے ساتھ معاہدہ ہے۔ پنجاب میں کسان مشکل میں ہے اور زراعت کا شعبہ بحران میں ہے۔ پیپلز پارٹی کسان کے ساتھ ہے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ عوامی نمائندوں کو کسان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
کسان کے مسائل کا حل
پیپلز پارٹی ہمیشہ کسان کی بات کرتی ہے۔ اگر اب کسان کے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر کسان کے ساتھ سڑکوں پر کھڑے ہوں گے۔








