یہ نہیں ہوسکتا افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں، منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا :مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں، منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹر پر منشیات کے استعمال پر پابندی لگا دی
مسائل کا حل اور افسران کی ذمہ داری
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہاں کوتاہی نظر آئے گی وہاں افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہر میں الزام ایک ادارہ دوسرے ادارے پر اور ایک سیاسی جماعت دوسری جماعت پر ڈالتی ہے۔ ٹرانفسر پوسٹنگ مسئلہ کا حل نہیں ہے، مگر مسائل کو حل کرنا ہے۔ شہر کام کا طلب گار ہے، ہمیں مل کر شہر کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ سیاسی رہنماؤں پر تنقید ہو اور افسران کے خلاف کارروائی نہ ہو۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں۔ میں بھروسہ کرتا ہوں لوگوں پر جب وہ ذمہ داری کا کہتے ہیں۔ 26 سڑکوں پر ساڑھے 5 ارب خرچ کیے جائیں گے۔ منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا، کہاں سڑکیں بنا رہے ہیں۔ یہ میری عوام کا پیسہ ہے، میرا ذاتی پیسہ نہیں ہے نہ ہی چندے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
جماعت اسلامی پر تنقید
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق میئر کراچی نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگ جاتی ہے بجھ جاتی ہے، جس کا نقصان ہوتا ہے اس سے پوچھو کہ کیا گزرتی ہے۔ ہمارے ہاں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے سانحات پر ہم سیاست کرتے ہیں۔ سب کی ذمہ داری ہے ڈومین میں رہتے ہوئے کام کریں۔ کوئی شہری نہیں چاہتا کہ ادارے آ کر اس کو بتائیں کہ میں کام نہیں کرسکتا۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھی اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔ یونیورسٹی روڈ، اولڈ سٹی، آئی آئی چند دیگر روڈ کی سڑک کو بہتر کریں گے، 4 کوریڈور بھی بنانے جا رہے ہیں۔ پہلوان گوٹھ، شاہراہ فیصل سے ناتھا خان تک جانے والے راستے پر کوریڈور بنائیں گے، راشد منہاس روڈ اور سرشاہ سلیمان روڈ پر بھی کوریڈور بنائیں گے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ وسائل کو احسن انداز سے خرچ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جسپریت بمرا کو ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں آرام نہ دینے کا فیصلہ
انتخابات کا منشور
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا منشور تھا لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔ کورنگی کازوے برج ہم نے کھول دیا ہے، مرغی خانہ برج کو مارچ تک کھول دیں گے اور کیٹل کالونی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے برج کا کام فروری تک مکمل کرلیں گے۔
عدم اعتماد اور وزیر اعظم کا معاملہ
عدم اعتماد کے سوال پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا وزیر اعظم گھر جا رہے ہیں؟ اگر وزیر اعظم نہیں جا رہے تو میں بھی نہیں جا رہا۔ مصطفیٰ بھائی، وزیر اعظم سے پوچھنا یہ ماجرا کیا ہے؟ وزیر اعظم صاحب گل پلازا سانحہ کے بعد یہاں آئے نہیں، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال بھی گل پلازا نہیں گئے، حافظ نعیم گئے تھے مگر ان کا پوسٹر نظر نہیں آیا۔








