چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں
چیئرمین سینیٹ کا کمبوڈیا کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کیا، جسے پاکستان اور کمبوڈیا کے مابین پارلیمانی سفارت کاری، دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے
اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے صدر سامدیچ اکا موہا سینا پدیئی تیچو ہن سین کے درمیان اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر جو ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گیا
دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی
ملاقات میں پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے، سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا یہ دورہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، پارلیمانی روابط کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
پنوم پنہ میں استقبال
قبل ازیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پنہ پہنچے، جہاں ٹیچو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس، بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی ضمانت منظور
ثقافتی دورے
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ نے انڈیپنڈنس مونومنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمبوڈیا کے قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھول چڑھائے اور کمبوڈیا کی آزادی اور قومی جدوجہد کو سراہا۔ بعد ازاں، انہوں نے آنجہانی کنگ فادر پریاہ بوروم رتناک کاؤدھ کے شاہی یادگاری مجسمے پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، جو کمبوڈیا کی تاریخ، ثقافت اور قومی ورثے کے لیے پاکستان کے گہرے احترام کی علامت ہے۔
سرکاری استقبالیہ تقریب
چیئرمین سینیٹ کمبوڈیا کی سینیٹ کے سولیڈیرٹی پیلس پہنچے، جہاں پولیار تھیپادی ہال میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ کمبوڈیا کی سینیٹ کے صدر سامدیچ اکا موہا سینا پدیئی تیچو ہن سین نے ذاتی طور پر چیئرمین سینیٹ پاکستان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔








