بسنت کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
حکومت پنجاب کی طرف سے بسنت کے موقع پر تعطیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے بسنت کے موقع پر 6 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف جنگ، چین نے خاموشی سے ایسا کام کردیا کہ ٹرمپ بھی حیران رہ جائیں
وزیر اطلاعات کی تصدیق
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6 فروری کو تعطیل ہو گئی۔ 6 فروری کو صرف لاہور میں بسنت کی تعطیل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: 40 فیصد پاکستانی مردوں نے دوسری شادی کی حمایت کردی، گیلپ
بسنت منانے کی مدت
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے رواں ماہ 6، 7 اور 8 تاریخ کو لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دی ہے۔ ان تین دنوں میں ہر خاص و عام کو پتنگ اڑانے کی اجازت ہو گی۔
چھٹیوں کا سلسلہ
خیال رہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز جمعرات چھٹی ہو گی، اب حکومت پنجاب کی جانب سے 6 فروری بروز جمعہ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو پہلے ہی سرکاری سطح پر چھٹی ہوتی ہے۔ یوں زندہ دلانِ لاہور ایک ساتھ چار چھٹیاں منائیں گے۔








