لاہور میں حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج
موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سفارتی شکست، جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی
پولیس کی کارروائی
شہریوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے، پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات دفعہ 188 کے تحت درج کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کل قومی اسمبلی میں کیا کچھ پیش ہونے جا رہا ہے ۔۔۔؟ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بتا دیا
بسنت کے دوران حفاظتی اقدامات
پولیس کے مطابق بسنت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں میں 7 لاکھ سے زائد حفاظتی راڈز تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
مقامی تھانوں میں مقدمات کی تفصیلات
حفاظتی تار نہ لگانے پر لیاقت آباد میں 4 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ گلبرگ تھانہ میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بسنت دنوں میں مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی.








