وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بسنت سے منسلک سامان سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی
بسنت کی خوشخبری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بسنت سے منسلک سامان سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹری؛ شادی میں ہزاروں روپے کے جعلی نوٹ دیئے جانے کا انکشاف
بسنت کی تیاریوں کی تفصیلات
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں بسنت کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود حفاظتی اقدامات اور انتظامی تیاریوں سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گی۔ بسنت کے موقع پر لاہور کے ہر کونے میں عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے تحت ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب بسنت کے لیے طے شدہ ایس او پیز سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی دیں گی تاکہ شہری محفوظ ماحول میں تہوار منا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: شدت پسندوں نے امام بارگاہ کو نشانہ بنایا، یہ وہ مائنڈسیٹ ہے جو عورتوں، اقلیتوں اور اپنے سے مختلف فرقے کو کافر جانتے ہوئے حملے کرتا ہے، فواد چودھری
عمارتوں کی حفاظت کے اقدامات
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ اندرون لاہور میں سروے کے بعد خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی عمارتوں کے حوالے سے جو طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اس کی تفصیلات بھی وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے سامنے رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں تہرے قتل کی واردات، 2 خواتین سمیت 3 افراد تیز دھار آلے سے قتل
پتنگ بازی کی اجازت اور قیمتوں میں کمی
پتنگیں اور ڈور مہنگی ہونے کی شکایات موصول ہونے پر مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے تاکہ طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کیا جا سکے۔ بعض علاقوں میں 350 روپے میں پتنگ فروخت ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، جس کے بعد قیمتوں کو متوازن بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سامان جلد سستا ہو جائے گا اور سب لوگ خوشی خوشی بسنت منا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
عوام سے اپیل
وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے بسنت کو تہوار کی طرح منائیں، نہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالیں اور نہ دوسروں کی۔ اگر ہم ایس او پیز کے تحت بسنت منانے میں کامیاب ہو گئے تو اگلے سال پورے پنجاب میں بسنت منائی جائے گی۔
بسنت کی اقتصادی اہمیت
انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف لاہور کی بسنت نہیں ہے بلکہ پورے ملک سے لوگ بسنت منانے لاہور آ رہے ہیں۔ بسنت کے باعث 8 سے 10 صنعتوں کو روزگار ملا ہے اور گزشتہ 2 روز میں 34 کروڑ روپے کی پتنگیں فروخت ہو چکی ہیں، جو اس تہوار کی معاشی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔








