قائد اعظم اکادمی کا قائد کے 150ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں اہم اجلاس، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی بریفنگ، اہم فیصلے

اجلاس کا مقصد

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد اعظم اکادمی کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کی 150ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں منائے جانے والے سال کے حوالے سے لائحہ عمل کے لیے اکادمی میں اہم اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی

شرکاء کی فہرست

اجلاس میں ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی (ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان لاہور)، عبد العلیم شیخ (ریزیڈنٹ انجینئر قائد اعظم مزار منیجمنٹ بورڈ کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان (وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کورنگی کراچی)، زاہد حسین ابڑو (روح رواں قائد اعظم اکادمی)، ڈاکٹر ارم مظفر (ڈائریکٹر پاکستان اسٹیڈی سینٹر یونیورسٹی آف کراچی)، محفوظ النبی خان (صدر قائد ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی)، ڈاکٹر محمد عابد عباسی (سابق پرنسپل کالج کراچی)، اسلم خان فاروقی (سوشل ایکٹویسٹ)، اور عطا الرحمٰن (رکن سول سوسائٹی) نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج جہنم واصل

قائد اعظم کی یاد میں خراج عقیدت

اجلاس کے شرکاء نے قائد اعظم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور قائد اعظم کی 150ویں یوم پیدائش کی قومی سطح پر تقریبات کے لیے پورے سال بھرپور تقریبات کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں تعلیمی، ثقافتی اور عوامی شمولیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی ایک دکان میں آگ لگ گئی، عمارت کے اندر سے نشے کا عادی شخص زیر حراست

اہم فیصلے

ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی بریفنگ کے بعد اکادمی کی تیاریوں اور سٹریٹجک وژن کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جن میں جامعات کے تعاون سے ملک گیر تعلیمی پروگرام، تحقیق/مقالہ نویسی اور ’’قائد کے نام خط‘‘ کے مقابلے شامل ہیں، جن کے تحت اشاعت اور انعامات دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تحقیقی و علمی اشاعت کے فروغ کے لیے قائدِاعظم فیلو شپ پروگرام کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بسنت سے منسلک سامان سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی

نئی تجاویز

اجلاس میں قائدِاعظم صدارتی ایوارڈ کے قیام کی تجویز بھی دی گئی تاکہ اُن اسکالرز، مصنفین اور فنکاروں کو اعزاز دیا جا سکے جنہوں نے قائدِاعظم کے افکار پر نمایاں اور دیرپا خدمات انجام دی ہیں۔ اسی طرح عوامی رابطے کے لیے ڈیجیٹل مہمات، پوڈکاسٹ سیریز، طلباء پر مشتمل قائد ایمبیسیڈر پروگرام اور ایک مختصر تھیٹر ڈراما بھی منصوبے کا حصہ رکھا گیا۔

آرٹ اور مجسمہ سازی کے مقابلے

مزید برآں، قومی سطح پر آرٹ اور مجسمہ سازی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن کے منتخب شاہکار عوامی مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔ ایچ ای سی سے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تمام سرگرمیوں کے لیے تفصیلی رہنما خطوط، بجٹ، ٹائم لائن اور باہمی رابطہ کاری کی ذمہ داری قائدِاعظم اکیڈمی کو سونپی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...