دھی رانی پروگرام کے تحت فیصل آباد میں 111 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، فروری تک 5 ہزار شادیوں کا ہدف مقرر

اجتماعی شادیاں: پنجاب حکومت کا فلاحی اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت اجتماعی شادیوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت ایک پروقار اجتماعی شادیوں کی تقریب مقامی مارکی، شیخوپورہ روڈ، فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔

پروگرام کی تفصیلات

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ تھے۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور، اراکین اسمبلی آزاد علی تبسم، جعفر ہوچہ، فقیر حسین ڈوگر سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مستحق جوڑوں کی شادیاں

تقریب میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 111 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی گئیں۔ ان شادیوں میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 8 بیٹیوں کی شادیاں بھی شامل تھیں جبکہ جیل میں قید قیدیوں کی بیٹیوں کو بھی اس فلاحی پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔

مادی امداد کا نظام

تمام شادی شدہ جوڑوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے سلامی بھی دی گئی تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز بہتر انداز میں کر سکیں۔

صوبائی وزیر کا پیغام

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے آخر تک پنجاب بھر میں 5 ہزار بچیوں کی شادی کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ پنجاب دھی رانی پروگرام مستحق بچیوں کی باعزت رخصتی اور سماجی تحفظ کی عملی مثال ہے۔ بیٹیوں کی خود مختاری اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب حکومت کی کوششیں

انہوں نے واضح کیا کہ اجتماعی شادیوں کے تمام اخراجات پنجاب حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بیٹیوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا ہے اور یہ پروگرام صرف شادی تک محدود نہیں بلکہ بیٹیوں کی عزتِ نفس کی بحالی کا عملی اقدام ہے۔

مستقبل کے عزم

آخر میں صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت مستحق خاندانوں کی کفالت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...