قیصر شریف صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور مقرر
امیر جماعت اسلامی لاہور کی تقرری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے قیصر شریف کو جماعت اسلامی لاہور کی پبلک ایڈ کمیٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے۔ تقرری کے بعد سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال سمیت دیگر رہنماؤں نے قیصر شریف کو نئی ذمہ داری ملنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی
پبلک ایڈ کمیٹی کی خدمات
جماعت اسلامی لاہور کی پبلک ایڈ کمیٹی طویل عرصے سے خدمتِ خلق کے میدان میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے اور مختلف سماجی و فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوامی خدمت انجام دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کامظاہرین پر حملہ آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے، امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان
قیصر شریف کا عزم
اس موقع پر صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف نے کہا کہ غلبۂ دین کی جدوجہد میں پبلک ایڈ کمیٹی کی ذمہ داری ملنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوامی خدمت کے کاموں کو پہلے سے زیادہ منظم، مؤثر اور جذبے کے ساتھ انجام دیا جائے گا اور مستحق افراد تک بروقت مدد پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
خدمتِ خلق کی روایت کو مضبوط کرنا
قیصر شریف نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمتِ خلق کی روایت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔








