علیمہ خان کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے سے مشکوک شخص گرفتار، پستول برآمد
دھرنے میں مشکوک شخص کی گرفتاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب اڈیالہ روڈ پر دھرنے میں مشکوک شخص سے پستول برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی پولیس مقابلہ، عدالت کا CCD پولیس ملازمین پر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم
پولیس کی کارروائی
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس سے لائسنس شدہ پستول برآمد ہوا۔
اپوزیشن لیڈر کی شناخت
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو مشکوک شخص کی شناخت کیلئے بلایا گیا، انہوں نے بتایا کہ وہ اس شخص کو نہیں جانتے۔








